تھائی لینڈ میں 300 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا: شدید بارشوں سے 19 ہلاک

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جہاں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا۔

Editor News

ویب ڈیسک : تھائی لینڈ کے 9 صوبوں میں ہونے والی غیر معمولی اور شدید بارشوں نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، متاثرہ صوبوں میں 400 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جسے حکام نے 300 سال بعد ہونے والی سب سے زیادہ بارشیں قرار دیا ہے۔

ریکارڈ توڑ بارشوں کے بعد دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور پانی نے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرتے ہوئے رہائشی علاقوں کا رخ کر لیا۔ اس سیلابی ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ و برباد کر دیا ہے۔

سڑکیں بڑے تالابوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔جگہ جگہ درخت، اشتہاری بورڈز (ہورڈنگز) اور مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں

وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق، بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جہاں 100 سے زائد زخمیوں کو لایا گیا۔

میونسپل ادارے ریڈ الرٹ پر ہیں اور ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں سرگرم ہیں۔متاثرہ صوبوں میں اسکولوں اور دفاتر میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔ شہریوں کو ساحل سے دور رہنے اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *