فرانس میں مقیم پاکستانی نژادعلی اکبرکےنام نیااعزاز

فرانسیسی صدر کی جانب سے دیا گیا یہ اعزاز پاکستانی کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

Editor News

پیرس(ویب ڈیسک):فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 74 سالہ علی اکبر کو فرانس کے اعلیٰ سول اعزازات میں شمار ہونے والا گرانڈ آرڈر آف میرٹ عطا کیا ہے۔

علی اکبر گزشتہ پچاس برسوں سے پیرس کے تاریخی لاطینی کوارٹر میں کیفے ٹیرسز پر اخبارات فروخت کر رہے ہیں اور مقامی لوگوں میں ایک معروف اور پسندیدہ شخصیت بن چکے ہیں۔

اعزاز دینے کی تقریب فرانسیسی صدارتی محل میں منعقد ہوئی، جہاں فرانس کے لیے ان کی طویل اور مستقل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ اعزاز ان افراد کو دیا جاتا ہے جو شہری یا فوجی سطح پر نمایاں خدمات انجام دیتے ہیں۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے علی اکبر 1973 میں پاکستان سے فرانس منتقل ہوئے تھے۔ فرانس پہنچنے کے بعد انہوں نے اخبار فروشی کو ذریعۂ معاش بنایا اور ابتدا میں سوربون یونیورسٹی اور اس کے اطراف کے تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کو اخبارات فراہم کرتے رہے۔

نصف صدی سے زائد عرصے میں علی اکبر نے پیرس میں اخبار فروشی کی روایت کو برقرار رکھا، جس کے باعث وہ نہ صرف مقامی افراد بلکہ عالمی میڈیا کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

فرانسیسی صدر کی جانب سے دیا گیا یہ اعزاز پاکستانی کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر قرار دیا جا رہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *