ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری

سیمی فائنلز: سپر ایٹ سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی، جو کولکتہ/کولمبو اور ممبئی میں ہوں گے۔

Editor News

ویب ڈیسک : دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دسویں ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ایونٹ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ایونٹ کا آغاز 7 فروری 2026 کو ہوگا۔جبکہ فائنل مقابلہ 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 ٹیموں کو مندرجہ ذیل 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے

گروپ ون (A) پاکستان، بھارت، نمیبیا، ہالینڈ (نیدرلینڈز)، امریکا
گروپ ٹو (B) آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے، عمان
گروپ تھری (C) انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی، بنگلہ دیش، نیپال
گروپ فور (D) جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات، کینیڈ

ورلڈ کپ کے تمام میچز مجموعی طور پر 8 مقامات پر کھیلے جائیں گے، جن میں بھارت کے 5 اور سری لنکا کے 3 مقامات شامل ہیں۔

سپر ایٹ اور فائنل کا مرحلہ
گروپ مرحلہ: 7 سے 20 فروری تک مجموعی طور پر 40 گروپ میچز کھیلے جائیں گے۔ ہر گروپ سے دو سرفہرست ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

سپر ایٹ مرحلے کا آغاز 21 فروری کو ہوگا۔

سیمی فائنلز: سپر ایٹ سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی، جو کولکتہ/کولمبو اور ممبئی میں ہوں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *