نیویارک جائنٹس نےکوچ برائن ڈیبول کوبرطرف کردیا

یہ فیصلہ ٹیم کی ملکیت اور جنرل منیجر جو شوئن (Joe Schoen) نے کیا، تاہم باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا

Editor News

عاطف خان : نیویارک | 11 نومبر

امریکی فٹبال ٹیم نیویارک جائنٹس نے پیر کے روز اپنے ہیڈ کوچ برائن ڈیبول (Brian Daboll) کو برطرف کر دیا ہے

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ٹیم کی ملکیت اور جنرل منیجر جو شوئن (Joe Schoen) نے کیا، تاہم باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب جائنٹس نے اتوار کو شکاگو بیئرزکے خلاف میچ میں آخری لمحات میں برتری گنوا کر24-20 سے شکست کھائی، جس کے بعد ٹیم کا ریکارڈ 2-8 ہو گیا۔

نیویارک جائنٹس مسلسل چار میچوںمیں شکست کھا چکے ہیں، حالانکہ اس سے قبل انہوں نے گھریلو میدان پر سپر باؤل چیمپئن فلاڈیلفیا ایگلزکو حیران کن شکست دی تھی۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے آفینسو کوآرڈینیٹر مائیک کاٖفکا (Mike Kafka) کو عارضی کوچ (Interim Coach)مقرر کیا گیا ہے۔
تھا۔

برائن ڈیبول نے جائنٹس کے کوچ کے طور پر20-40-1کا ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے اپنے پہلے سیزن میں ٹیم کو پلے آف تک پہنچایا تھا، لیکن اس کے بعد سے ٹیم کا ریکارڈ 11-33 رہا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *