پاکستانی بیٹربابراعظم نےکوہلی کاریکارڈبرابرکردیا

بابراعظم نے سب سے زیادہ 464 چوکے لگانے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

Editor News

ویب ڈیسک: پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 38 ویں نصف سنچری بنا کر بھارت کے ویرات کوہلی کا سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابراعظم نے 52 گیندوں پر 74 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے دوران زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور بابراعظم نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کو بڑا اسکور دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

صاحبزادہ فرحان نے سیریز میں اپنی مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی اور 41 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

اختتامی اوورز میں فخر زمان نے صرف 10 گیندوں پر 1 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 27 رنز بنائے۔

بابر اعظم کے دیگر ٹی سیریز میں انہوں نے 134 میچوں کی 127 اننگز میں 38 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔وہ 4,392 رنز کے ساتھ ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔انہوں نے 3 سنچریوں کے ساتھ 50 یا اس سے زائد رنز کی سب سے زیادہ اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

بابراعظم نے سب سے زیادہ 464 چوکے لگانے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *