کولمبو(ویب ڈیسک):کولمبو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 12 ویں میچ میں پاکستان نے امریکا کو 32 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز تک محدود رہی۔
191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکا کی جانب سے شبھم رنجانے 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ شایان جہانگیر نے 49 اور مِلند کمار نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں آندرے ہاؤس 13 اور ہرمیت سنگھ 6 رنز بنا سکے، جبکہ کپتان مونانک پٹیل سمیت تین کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا گیا
شاہین آفریدی، محمد نواز, ابرار احمد: 1، 1 وکٹ عثمان طارق 3 ,شاداب خان2 وکٹیں می۔ں کامیاب ہوئے
اس سے قبل امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا، جو آخر کار امریکی ٹیم کے لیے ناقابلِ عبور ثابت ہوا۔
