جرسی سٹی : جرسی سٹی کے آئندہ میئر کے انتخاب کی دوڑ 2 دسمبر کو ختم ہو جائے گی، جب ووٹرز دوبارہ پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں گے تاکہ رن آف الیکشن کے فاتح کا انتخاب کر سکیں۔
4نومبر کو ہونے والے عام انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 51 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا تھا، اس لیے اب الیکشن کے دن سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو سرفہرست امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔
اہم معلومات اور تاریخیں:
انتخابی تاریخ: 2 دسمبر (رن آف الیکشن)
ووٹنگ کا طریقہ:
جرسی سٹی کے رہائشی صرف اپنے مقررہ پولنگ اسٹیشن پر ہی ووٹ ڈال سکتے ہیں۔اپنے پولنگ اسٹیشن کا پتہ جاننے کے لیے، آپ “polling place search databaseمیں اپنا ایڈریس درج کر سکتے ہیں۔
عام انتخابات کے برعکس، رن آف الیکشن کے لیے قبل از وقت ووٹنگ کی کوئی مدت نہیں ہے۔
تاہم، انہیں 25 نومبر تک ہڈسن کاؤنٹی کلرک کے دفتر میں درخواست جمع کرانی ہوگی۔ووٹ بذریعہ ڈاک کی درخواست (Vote-by-mail application) ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے، اور یہ درخواستیں انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں موجود ہیں
