صدرٹرمپ کاسعودی ولی عہدکی درخواست پرسوڈان میں جنگ بندی کیلئےمداخلت کااعلان

۔اقوام متحدہ اور امریکہ دونوں کا کہنا ہے کہ تنازع کے دونوں فریقین نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے

Editor News

رپورٹ | عاطف خان

واشنگٹن: صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی درخواست پر سوڈان میں جنگ ختم کرانے کے لیے کام کرنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی درخواست پر سوڈان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔

امریکہ-سعودی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا: “محمد بن سلمان کی خواہش ہے کہ میں سوڈان کے حوالے سے کوئی بہت طاقتور کام کروں۔ یہ میرے چارٹس (منصوبوں) میں شامل نہیں تھا۔ میں سمجھتا تھا کہ یہ ایک پاگل پن اور قابو سے باہر کی چیز ہے۔”انہوں نے مزید کہا، “لیکن میں نے دیکھا کہ یہ آپ کے لیے اور یہاں موجود آپ کے بہت سے دوستوں کے لیے کتنا اہم ہے۔ سوڈان — اور ہم سوڈان میں کام کرنا شروع کرنے والے ہیں۔”

ٹرمپ نے بدھ کو اشارہ دیا کہ انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ایک دن پہلے ہونے والی ملاقات تک اس تنازع کے بارے میں زیادہ نہیں سنا تھا۔ٹرمپ نے کہا، “انہوں نے پوری ثقافت اور پوری تاریخ کی وضاحت کی، اور یہ سننا بہت دلچسپ تھا، درحقیقت حیرت انگیز تھا، اور آپ جانتے ہیں، ہم نے اس پر پہلے ہی کام شروع کر دیا ہے۔”

واضح رہےسوڈان میں گزشتہ ڈھائی سال سے ایک وحشیانہ خانہ جنگی جاری ہے۔اقوام متحدہ اور امریکہ دونوں کا کہنا ہے کہ تنازع کے دونوں فریقین نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے، اور دونوں کو مغربی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔سعودی عرب، جو بحیرہ احمر کے پار سوڈان کے سامنے واقع ہے، اس تنازع کے حل کو اپنی قومی سلامتی سے منسلک سمجھتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *