برونِکس میں ڈیلی کے باہر نوجوان پر بیس بال بیٹ سے حملہ، پولیس کو ملزم کی تلاش

پولیس کا کہنا ہے کہ معلومات دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Editor News

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک پولیس نےگزشتہ ہفتے برونِکس میں ایک مقامی ڈیلی (Deli) کے سامنے ایک نوجوان پر بیس بال بیٹ سے وحشیانہ حملہ کرنےوالے شخص کی تلاش شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 7 جنوری کی صبح تقریباً 9:30 بجے ایسٹ ٹریمونٹ ایونیو پر پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک 29 سالہ نوجوان کا ملزم کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد ملزم نے غصے میں آکر بیس بال بیٹ نکال لیا۔

عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق ملزم نے نوجوان کے چہرے پر بیس بال بیٹ سے کئی وار کیے۔ حملے کے فوراً بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، جبکہ زخمی نوجوان کو چہرے پر آنے والے زخموں کے باعث فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے ملزم کی شناخت کے لیے اس کا حلیہ جاری کر دیا ہے۔ آخری بار دیکھے جانے پر ملزم نے درج ذیل لباس زیب تن کر رکھا تھا:

سبز رنگ کی سویٹ شرٹ
سفید شرٹ
سرخ رنگ کی پتلون
سیاہ اور سفید جوتے (Sneakers)

نیویارک پولیس (NYPD) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے یا ملزم کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر کرائم اسٹاپرز کو درج ذیل طریقوں سے آگاہ کرے:

پولیس کا کہنا ہے کہ معلومات دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *