پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ جیسن گلیسپی نے قومی کرکٹر عرفان نیازی کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کرکٹ کا مستقبل قرار دیا ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں سابق کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ عرفان نیازی نہ صرف ایک بہترین کھلاڑی ہیں بلکہ ایک شاندار انسان بھی ہیں اور وہ ہر فرنچائز کو مشورہ دیں گے کہ وہ عرفان کی خدمات حاصل کریں۔
گلیسپی نے کہا کہ عرفان نیازی کو جلد ہی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مواقع ملنا شروع ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں نیپال کے خلاف پاکستان شاہینز کے کپتان عرفان نیازی نے 42 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔