کرسٹیانو رونالڈو کا وائٹ ہاؤس کا دورہ

پرتگال نے حال ہی میں 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے،

Editor News

رپورٹ | شمائلہ شاہ

عالمی شہرت یافتہ فٹبال کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کی۔

جس کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں کی تھی۔
یہ رونالڈو کا 2014 کے بعد امریکہ کا پہلا دورہ تھا، کیوں کہ فٹبالر اسٹار اب مستقل طور پر سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ وہ سعودی کلب النصر کے لیے کھیلتے ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے 2022 میں مبینہ طور پر $200 ملین سالانہ تنخواہ کا معاہدہ کیا تھا۔ ا

اس کے علاوہ سعودی عرب 2034 میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرے گا۔رونالڈو اگلے سال عالمی کپ کے چھٹے ایڈیشن میں حصہ لینے کی امید ہے، تاہم پہلے میچ میں انہیں فیفا کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پرتگال نے حال ہی میں 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے، جس کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے رونالڈو کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ ان کا سب سے چھوٹا بیٹا، 19 سالہ بیرون ٹرمپ، رونالڈو کا بہت بڑا مداح ہے اور اس ملاقات سے بہت خوش ہوا ہے۔ ٹرمپ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ رونالڈو سے ملاقات کروانے کے بعد اب بیرون شاید انہیں “تھوڑی زیادہ عزت” دیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *