لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

ایپل ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرواورپہلا فولڈایبل آئی فون لانچ کرنےکیلئےتیار

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل (Apple) ستمبر 2026 میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی آئی فون اپ ڈیٹ متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے، جس میں آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس کے ساتھ ساتھ کمپنی کا پہلا “فولڈ ایبل آئی فون” (Foldable iPhone) بھی شامل ہونے کا امکان ہے۔

اگرچہ ایپل نے تاحال ان منصوبوں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے، تاہم مختلف بین الاقوامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کمپنی نئی نسل کے آئی فونز، فولڈیبل ڈیوائسز اور مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس مصنوعات پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل کی سالانہ لانچ تقریب 8 یا 9 ستمبر 2026 کو متوقع ہے، جس کے فوری بعد متحدہ عرب امارات (UAE) سمیت دیگر ابتدائی ممالک میں پری آرڈر بکنگ شروع ہو جائے گی اور صارفین کو ڈیوائسز کی فراہمی 18 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ ایپل اپنی نئی سیریز کو دو مراحل میں متعارف کرا سکتا ہے:

پہلا مرحلہ (ستمبر 2026): آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور فولڈیبل آئی فون لانچ کیے جائیں گے۔

دوسرا مرحلہ (اوائل 2027): معیاری آئی فون 18، آئی فون 18 ای اور نئی نسل کا آئی فون ایئر (iPhone Air) پیش کیے جا سکتے ہیں۔

آئی فون 18 پرو سیریز کے مجموعی ڈیزائن میں بڑی تبدیلی متوقع نہیں، تاہم اندرونی فیچرز اور کارکردگی میں زبردست اپ گریڈ دیکھنے کو ملے گا:

پرفارمنس: اس میں 2 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر مبنی جدید A20 پرو چپ اور جدید ترین ویپر چیمبر کولنگ سسٹم شامل ہوگا۔

کیمرا اور ڈسپلے: Variable aparture کے ساتھ جدید کیمرا سسٹم، بہتر فیس آئی ڈی، چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ اور جاندار بیٹری لائف۔

نئے رنگ: ڈارک چیری، لائٹ بلیو، سلور اور ڈارک گرے۔

فولڈیبل آئی فون کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسے انتہائی مضبوط ہنج (Hinge)، پائیدار اسکرین اور پریمیم ڈیزائن کے ساتھ ایک سپر پریمیم ڈیوائس کے طور پر مارکیٹ کیا جائے گا جو آئی فون 18 پرو سیریز کے متوازی فروخت ہوگی۔

ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کو جیبیں زیادہ ڈھیلی کرنا پڑیں گی کیونکہ بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت کے باعث آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمت میں 200 امریکی ڈالر تک کا اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے یہ ایپل کی تاریخ کی اب تک کی مہنگی ترین سیریز بن جائے گی۔