رپورٹ| عاطف خان
متحدہ عرب امارات کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ پر ملک میں 4 تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے قومی دن کو اب عیدالاتحاد کہا جاتا ہے، جس کی مناسبت سے اماراتی حکومت نے 1، 2 دسمبر پیر اور منگل کو پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا ہے، رہائشی چار دن کے طویل ویک اینڈ سے لطف اندوز ہوں گے جب ادا شدہ تعطیلات گزشتہ ہفتہ اور اتوار کے ساتھ مل جائیں گی، وزارتیں اور وفاقی ادارے 3 دسمبر بروز بدھ کو باقاعدہ کام کے اوقات دوبارہ شروع کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ کابینہ کی ایک قرارداد جو 1 جنوری 2025ء کو نافذ ہوئی، متحدہ عرب امارات میں بعض عوامی تعطیلات کو ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کرنے کی اجازت دیتی ہے اگر وہ ہفتے کے دن پڑتی ہیں، جب کہ پہلے اعلان میں منگل 2 دسمبر اور بدھ 3 دسمبر کو عید الاتحاد کی تعطیلات کے طور پر مقرر کیا گیا تھا، تاہم اس سال تعطیلات کو پیر دسمبر 1 اور منگل 2 دسمبر میں منتقل کردیا گیا ہے۔
