مکسڈ ٹیمز یونائیٹڈ کپ (United Cup)، جس کا انعقاد آسٹریلیا میں ہوتا ہے، کے دفاعی چیمپیئن اور ٹاپ سیڈ امریکہ کو اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے پیر کو ہونے والی قرعہ اندازی میں اسپین اور ارجنٹائن کے ساتھ ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
امریکہ کی ٹیم کی قیادت کوکو گاف (Coco Gauff) اور ٹیلر فرٹز (Taylor Fritz) کر رہے ہیں، جو بالترتیب دنیا میں تیسرے اور چھٹے نمبر پر ہیں۔
یہ دونوں کھلاڑی آسٹریلین اوپن سے قبل 2 جنوری سے11 جنوری تک ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن میں پرتھ میں اپنے 2026ء کے سیزن کا آغاز کریں گے۔
اسپین کی ٹیم کی قیادت جاؤم منار (Juame Munar) اور جیسیکا بوزاس مانیرو (Jessica Bouzas Maneiro) کر رہے ہیں۔
دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی کارلوس الکاراز (Carlos Alcaraz) نے سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کی تیاری کے لیے یونائیٹڈ کپ میں کھیلنے کے بجائے جنوبی کوریا میں یانک سینر (Jannik Sinner) کے خلاف ایک نمائشی میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی کارلوس الکاراز (Carlos Alcaraz) نے سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کی تیاری کے لیے یونائیٹڈ کپ میں کھیلنے کے بجائے جنوبی کوریا میں یانک سینر (Jannik Sinner) کے خلاف ایک نمائشی میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چار بار کی میجر فاتح ناؤمی اوساکا (Naomi Osaka) بھی جاپان کی نمائندگی کرتے ہوئے پرتھ میں اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ وہ 2019ء کے جونیئر ومبلڈن چیمپیئن شنتارو موچیزوکی (Shintaro Mochizuki) کے ساتھ شامل ہوں گی۔
جاپان کو ایک مشکل گروپ میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کا مقابلہ برطانیہ سے ہوگا جس کی قیادت جیک ڈریپر (Jack Draper) اور ایما راڈوکانو (Emma Raducanu) کر رہے ہیں، اور یونان کی ٹیم بھی شامل ہے جس میں سٹیفانوس سٹسیپاس (Stefanos Tsitsipas) اور ماریا سکاری (Maria Sakkari) شامل ہیں۔
دنیا کی نمبر دو کھلاڑی ایگا سویٹیک (Iga Swiatek) اور ہبرٹ ہرکاز (Hubert Hurkacz) پولینڈ کی قیادت کریں گے جو 2025ء میں ٹیم امریکہ اور اس سے ایک سال پہلے جرمنی کے ہاتھوں فائنل میں شکست کا بدلہ لینے کی کوشش کرے گی۔
یہ ٹیمیں سڈنی میں اپنے سفر کا آغاز کریں گی، جہاں ان کا مقابلہ الیگزینڈر زویریف (Alexander Zverev) کی جرمنی اور ہالینڈ سے ہوگا۔
ایلکس ڈی مینار (Alex de Minaur) اور آسٹریلیا گروپ ڈی میں ہیں جہاں ان کا سامنا کیسپر روڈ (Casper Ruud) کی ناروے اور تیزی سے ابھرتے ہوئے جیکب مینسِک (Jakub Mensik) پر مشتمل چیک ریپبلک سے ہوگا۔
کینیڈا، بیلجیئم اور چین سڈنی میں ہونے والے بقیہ میچوں کو مکمل کریں گے۔
ٹورنامنٹ کی ساختٹورنامنٹ کی ساخت
*ہر ٹیم میں تین مرد اور تین خواتین کھلاڑی شامل ہوں گے، جو راؤنڈ روبن گروپ مرحلے میں کھیلیں گے۔
*ہر ٹائی میں ایک مردوں کا سنگلز، ایک خواتین کا سنگلز اور ایک مکسڈ ڈبلز کا میچ شامل ہوگا۔
*ہر شہر میں گروپ جیتنے والی ٹیمیں، بہترین رنر اپ ٹیم کے ساتھ، کوارٹر فائنل میں جائیں گی۔
*سیمی فائنلز اور فائنل سڈنی میں ہوں گے، جہاں 11 ملین امریکی ڈالر کی انعامی رقم اور اے ٹی پی (ATP) اور ڈبلیو ٹی اے (WTA) رینکنگ پوائنٹس داؤ پر ہوں گے
2026 یونائیٹڈ کپ کے لیے ڈر
گروپ اے – امریکہ، سپین، ارجنٹائن
گروپ سی – اٹلی، فرانس، سوئٹزرلینڈ
گروپ ای – برطانیہ، یونان، جاپان
سڈنی
گروپ بی – کینیڈا، بیلجیم۔ چین
گروپ ڈی – آسٹریلیا، جمہوریہ چیک، ناروے
گروپ ایف – جرمنی، پولینڈ، ہالینڈ
