ویب ڈیسک : جرسی سٹی میں واقع ہائٹس یونیورسٹی ہسپتال (سابقہ کرائسٹ ہسپتال) بند ہوکی وجہ سامنے آگئی۔
ہڈسن ریجنل ہیلتھ کے حکام نے بندش کا ذمہ دار ریاستی اور وفاقی فنڈنگ کی کمی کو ٹھہرایا ہے۔اسپتال بند ہونےکےنتیجے میں سینکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
ایمرجنسی روم تاہم ہسپتال کا ایمرجنسی روم مکمل طور پر فعال رہے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی روم ایک لیب اور امیجنگ سینٹر کے ساتھ ‘خود کفیل’ (self-contained) ہوگا۔ فرق صرف یہ ہے کہ اگر کسی مریض کو ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پڑی تو اسے ان کے کسی دوسرے ہسپتال میں منتقل کر دیا جائے گا۔
ہڈسن ریجنل ہیلتھ کاکہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ صحت کو اپنی مالی مشکلات سے آگاہ کیا تھا اور ہسپتال کو کھلا رکھنے کے لیے کم از کم 25 ملین ڈالر کی ضرورت ہو گی۔
چیف اسٹریٹیجی آفیسر کے بیان کے مطابق ہڈسن ریجنل ہیلتھ کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر، ایڈم الونسو نے کہا، “ہم اس ہسپتال کو سہارا دینے کے لیے ریاست کی مالی مدد حاصل نہیں کر سکے ہیں۔
