سابق لائٹ ویٹ چیمپیئن اسلام مخا چَیف نے ویٹر ویٹ ڈویژن میں بھی اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔
UFC 322 کی مین ایونٹ فائٹ میں انہوں نے آسٹریلوی فائٹر جیک ڈیلا میڈیلینا کو واضح برتری کے ساتھ شکست دے کر 170 پاؤنڈ کی چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی، اور یوں وہ تنظیم کی تاریخ میں دو مختلف ویٹ کلاسز میں ٹائٹل جیتنے والے دسویں فائٹر بن گئے۔
مخاچَیف نے فائٹ کے دوران اپنے ٹیک ڈاؤنز اور گراپلنگ کی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا، اور ہر راؤنڈ میں بڑے جسامت والے ڈیلا میڈیلینا کو زمین پر لے جانے میں کامیاب رہے۔ کئی راؤنڈز کے آغاز میں انہوں نے اسٹینڈ اپ فائٹ بھی کی، مگر گراپلنگ ہی ان کی اصل برتری ثابت ہوئی۔
اپنے طاقتور اسٹرائیکنگ انداز کے لیے پہچانے جانے میڈیلینا جووالےفائٹ میں کسی مرحلے پر بھی اپنی پسندیدہ حکمتِ عملی کو مؤثر انداز میں استعمال نہ کرسکے۔ اگرچہ انہوں نے متعدد بار مخا چَیف کی خطرناک پوزیشنز سے نکلنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن اس محنت سے کوئی بڑا حملہ سامنے نہ آسکا۔ مخا چَیف کی چند سبمشن کوششوں سے بچ جانا میڈیلینا کے لیے محض اخلاقی کامیابی تھی۔
اس جیت کے ساتھ اسلام مکہ چَیف نے UFC کی تاریخ میں 16 مسلسل فتوحات کا سنگ میل عبور کیا، جو انہیں ہال آف فیمر اینڈرسن سلوا کے ہم پلہ بنا دیتا ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ مخاچَیف کے کیریئر کی واحد پیشہ ورانہ شکست UFC میں ان کی پہلی ہی فائٹ میں تقریباً دس برس قبل آئی تھی۔
