رپورٹ | سید حاجب حسن
نیو یارک کے مشہور میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ہفتے کی رات ہونے والا یو ایف سی 322 ایونٹ شائقینِ اسپورٹس کے لیے تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے، جہاں دو بڑے چیمپئنز اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گے۔
اہم مقابلے میں جیک ڈیلا میڈالیناسابق یو ایف سی چیمپئن اسلام ماکاچیف کے خلاف اپنے ویلٹر ویٹ ٹائٹل کا دفاع کریں گے ۔
میڈالینا مسلسل 18 فتوحات حاصل کر چکے ہیں، جبکہ ماکاچیف نے 15 فائٹس میں لگاتار کامیابی حاصل کی ہے۔
اسی کارڈ کے کومین ایونٹ میں ویمنز فلائی ویٹ چیمپئن ویلینتینا شیوشینکو سابق اسٹرا ویٹ چیمپئن ژانگ ویلی کے خلاف اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔شیوشینکو نے اپنی آخری پانچ فائٹس میں تین کامیابیاں حاصل کیں، ایک میں شکست کھائی اور ایک ڈرا رہا، جب کہ ژانگ ویلی مسلسل پانچ فائٹس جیت چکی ہیں۔
