نیویارک میں ’فینٹسی ونٹرفیری لینڈ‘کاآغاز ہوگیا

لومینو سٹی اپنے بچوں کے تخلیقی آرٹ پروگرام کی پانچویں سالگرہ بھی منارہا ہے،

Editor News

عاطف خان |11نومبر

نیویارک: نیویارک کے ناسو کاؤنٹی کے آئزن ہاور پارک میں “لومینو سٹی” (LuminoCity) کا معروف اور دلکش ہالیڈے لائٹس فیسٹیول اس سال ایک نئے انداز اور منفرد تھیم کے ساتھ واپس آگیا ہے۔

اس بار فیسٹیول کا موضوع “فینٹسی ونٹر فیری لینڈ” رکھا گیا ہے، جس میں 14 ایکڑ پر پھیلے روشن مناظر، خوبصورت مجسمے اور تصویری یادوں کے لیے بے شمار مواقع شامل ہیں۔

فیسٹیول کا افتتاح ناسو کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے کیا، جبکہ تقریب میں فیسٹیول کی سی ای او شیاوئی چین، سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی افیئرز عون نقوی، ایشین ایڈوائزری کونسل کے عاصم ملک سمیت متعدد مقامی شخصیات شریک ہوئیں۔

لومینو سٹی کی بانی و سی ای او شیاوئی چین کے مطابق یہ ایونٹ اب لانگ آئی لینڈ کی ایک پہچان بن چکا ہے، جو تعطیلات کے موسم میں علاقے میں خوشی اور روشنی بکھیرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔

رواں سال فیسٹیول میں “کیسل ان دی اسکائی” نامی پچاس فٹ بلند مجسمہ خاص توجہ کا مرکز ہے، جو شمالی امریکا کے بلند ترین لائٹ اسٹرکچرز میں شمار ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ چار منزلہ کرسمس ٹری، چمکتی راہداریوں، “آئس ایج اینشنٹس”، “ملکہ کا محل” اور “اورورا پیسج وے” جیسے دلکش مناظر نے فیسٹیول کو مزید جادوئی بنا دیا ہے۔

لومینو سٹی اپنے بچوں کے تخلیقی آرٹ پروگرام کی پانچویں سالگرہ بھی منارہا ہے، جس کے تحت لانگ آئی لینڈ چلڈرن میوزیم کے تعاون سے بچوں کی بنائی ہوئی تصویروں کو 3D لائٹ مجسموں میں ڈھالا گیا ہے۔

ناسو کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے کہا کہ لومینو سٹی فیسٹیول ہر سال ہزاروں افراد کو ناسو کاؤنٹی کی جانب راغب کرتا ہے، جو نہ صرف

تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ مقامی معیشت کو بھی سہارا دیتا ہے۔ انہوں نے عوام کو دعوت دی کہ وہ آئزن ہاور پارک آ کر روشنیوں کے اس دلکش تجربےسے لطف اندوز ہوں۔

یہ فیسٹیول نومبر سے شروع ہو کر تعطیلات کے موسم تک جاری رہے گا اور لانگ آئی لینڈ کے سب سے بڑے اور خوبصورت لائٹ ایونٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *