لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

: فورتھ جولائی کی باربی کیوتقریب پراندھادھند فائرنگ، بچوں سمیت 8 افرادزخمی، ایک کی حالت تشویشناک

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: امریکہ کے شہر نیویارک کے علاقے کونی آئی لینڈ (Coney Island) میں چوتھی جولائی (یومِ آزادی) کے موقع پر منعقدہ ایک فیملی باربی کیو پارٹی اس وقت ماتم میں تبدیل ہو گئی جب ایک مسلح نقاب پوش نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بچوں سمیت 8 افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ زخمیوں میں سے ایک خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرف ایونیو (Surf Avenue) پر رات تقریباً 10:37 بجے پیش آیا۔ سیاہ لباس میں ملبوس اور اسکی ماسک (Ski Mask) پہنے ایک نامعلوم مسلح شخص فیملی کی تقریب کے باہر لگی باڑ کے پاس آیا اور صحن میں موجود افراد پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔

حملے میں چار نوجوان اور چار بچے زخمی ہوئے:
گولیوں کا شکار ہونے والوں میں چار کمسن بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 6 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے قبل فیملی کی تقریب میں کسی قسم کی لڑائی یا تکرار کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ نقاب پوش حملہ آور فائرنگ کے بعد ویسٹ 30 اسٹریٹ کی طرف پیدل فرار ہو گیا۔

اہم بات یہ ہے کہ اسی ہفتے اسی بلاک پر گینگ وار کے نتیجے میں ایک قتل ہوا تھا، اور اب تفتیش کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا کونی آئی لینڈ کی اس فائرنگ کا اس پرانے واقعے سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

پولیس نے تاحال کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔