پاکستان مسلم لیگ(ن)نیویارک اسٹیٹ کےصدراحمد جان کااظہارِ تعزیت

عرفان صدیقی کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو رہیں گے اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

Editor News

نیویارک |11نومبر

نیویارک : پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک اسٹیٹ کے صدر احمد جان نے پارٹی کے مرکزی رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر، خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین اور معروف دانشور سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نےاپنے تعزیتی بیان میںکہا کہ انہیں سینیٹر عرفان صدیقی کی امریکہ آمد کے دوران ان کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا، جو ان کے لیے باعثِ فخر تھا۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات سے پاکستان کی جمہوری سیاست میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو طویل عرصے تک پُر نہیں ہوسکے گا۔ وہ شائستگی، وقار اور دلیل کی سیاست کے علمبردار تھے اور ہمیشہ میاں نواز شریف کے مؤقف کو مدلل انداز میں پیش کرتے رہے۔

احمد جان نے کہا کہ عرفان صدیقی کے انتقال سے وفاداری، شائستگی اور جمہوریت کے ایک روشن باب کا اختتام ہوگیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے ساتھی پارلیمنٹیرین ان کے مشن اور اصولوں کو آگے بڑھائیں گے۔

آخر میں احمد جان نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے، پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے اور نیویارک اسٹیٹ کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ عرفان صدیقی کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو رہیں گے اور انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *