امریکہ میں رہائش کے خواہشمند غیر ملکیوں کے ویزوں پر نئی پابندیاں

اگر کسی درخواست گزار کے پاس اپنے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے تو اس کا ویزا مسترد کیا جا سکتا ہے

Editor News

ویب ڈیسک|9نومبر

واشنگٹن: امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایک نئی ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت کچھ مخصوص طبی حالتوں کے حامل غیر ملکیوں کے ویزے مسترد کیے جا سکتے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے KFF ہیلتھ نیوزنے رپورٹ کیا ہے کہ محکمہ خارجہ کی جانب سے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو بھیجی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ویزہ افسران درخواست گزاروں کی عمر، صحت اور ان کے امریکی عوامی وسائل پر بوجھ بننے کے امکانات کو مدنظر رکھیں۔

رپورٹ کے مطابق ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ذیابطیس، موٹاپا، دل کے امراض، سانس کی بیماریاں، کینسر، اعصابی و ذہنی امراض جیسی حالتیں مہنگے اور طویل علاج کی متقاضی ہو سکتی ہیں۔ اسی لیے اگر کسی درخواست گزار کے پاس اپنے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے تو اس کا ویزا مسترد کیا جا سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے کہا کہ “یہ کوئی خفیہ بات نہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکی عوام کے مفادات کو ترجیح دے رہی ہے، اور ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ امیگریشن نظام امریکی ٹیکس دہندگان پر بوجھ نہ بنے۔”

ترجمان نے وضاحت کی کہ فیصلہ ہر درخواست کی بنیاد پر الگ الگ کیا جائے گا، اور کسی خاص بیماری کی بنیاد پر خودکار طور پر ویزا رد نہیں کیا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *