آگ بجھاتےہوئےفائرفائٹرکی ہلاکت،ایف ڈی این وائی برادری سوگ میں

فائر فائٹر پیٹرک بریڈی براؤنز وِل، بروکلن میں آگ بجھاتے ہوئے اپنی جان قربان کر گئے وہ ایف ڈی این وائی کی عظیم روایات کا حقیقی مظہر تھے۔

Editor News

عاطف خان|9نومبر

فائر فائٹر پیٹربریڈی براؤنز وِل، بروکلن میں آگ بجھاتے ہوئے اپنی جان قربان کر گئے ۔ انکے انتقال کی خبر سن کر ایف ڈی این وائی میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

ایف ڈی این وائی کمشنر رابرٹ ایس ٹکرکے مطابق پیٹرک بریڈی گزشتہ11 سال سے فائر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ خدمات انجام دے رہے تھے۔پیٹرک بریڈی نے 14 جولائی 2014کو ایف ڈی این وائی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

فائر اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد انہوں نےبروکلن کے انجِن 227 میں خدمات انجام دیں، اور بعد ازاں 2022 میں لیڈر 120 یونٹ میں تبادلہ ہوا۔کمشنررابرٹ ایس ٹکرکے مطابق، بیل ہاربر کے رہائشی بریڈی ایف ڈی این وائی کےڈیوٹی کے دوران جان گنوانے والے 1,163ویں اہلکارتھے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر ہی انہیں طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیںبروکلن کے بروک ڈیل یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔حکام کے مطابق، اس واقعے میں چار مزید فائر فائٹرزاور ایک شہری معمولی زخمی ہوئے۔

ایف ڈی این وائی نے بریڈی خاندان کی ایک تصویر جاری کی، جس میں خاندان کے تمام ارکان اپنے یونیفارم میںنظر آ رہے ہیں۔جن کے حوالے اےمیئر ایرک ایڈمز نے بتایا سےبریڈی کے بھائی جمی اور برائن، ان کے کزن پیٹ اور چچا پیٹ ریٹائرڈ ہیں یا ابھی بھی ایف ڈی این وائی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ایف ڈی این وائی کے فرسٹ ڈپٹی فائر کمشنر مارک گیورا نے کہا

میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ان کے پورے خاندان، ایف ڈی این وائی کے ساتھیوں، اور خاص طور پر ان اہلکاروں کو یاد رکھیں جو اس رات ان کے ساتھ ڈیوٹی پر تھے ہوں نے نیویارک کے شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان دی۔”

“فائر فائٹر پیٹرک بریڈی براؤنز وِل، بروکلن میں آگ بجھاتے ہوئے اپنی جان قربان کر گئے وہ ایف ڈی این وائی کی عظیم روایات کا حقیقی مظہر تھے۔وہ ایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے تھے جو نسل در نسل فائر ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *