بروکلن میں آگ بجھاتےہوئےایف ڈی این وائی فائرفائٹرجاں بحق

میئر ایرک ایڈمز اور ایف ڈی این وائی کمشنر رابرٹ ایس ٹکر نے گزشتہ رات ایک مشترکہ بیان میں ان کی موت کی تصدیق کی۔

Editor News

عاطف خان 9 |نومبر

نیویارک: نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ (FDNY) کا ایک فائر فائٹر ہفتہ کی رات بروکلن میں لگنے والی شدید آگ بجھاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

حکام کے مطابق،42 سالہ فائر فائٹر پیٹرک بریڈی کو کنگز ہائی وے، براؤنز وِل میں واقع ایک چھ منزلہ بلڈنگ میں رات تقریباً 9 بج کر 38 منٹ پر بھڑکنے والی آگ کے دوران دل کا دورہ پڑا ور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

میئر ایرک ایڈمز اور ایف ڈی این وائی کمشنر رابرٹ ایس ٹکر نے گزشتہ رات ایک مشترکہ بیان میں ان کی موت کی تصدیق کی۔

میئر ایڈمز نے کہا:“انہوں نے اپنی زندگی اس شہر کے تحفظ کے لیے قربان کر دی، جس سے وہ بے پناہ محبت کرتے تھے۔ اس سے زیادہ بے لوث قربانی کوئی نہیں ہو سکتی۔”
انہوں نے مزید کہا:’’میں ان کی اہلیہ محترمہ بریڈی، ان کے خاندان، اور پورے فائر فائٹر برادری سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔یہ ایک ایسا خاندان ہے جو نیویارک کے شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے وقف ہے۔ ہم سب پیٹرک کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے اور سمجھتے ہیں کہ یہ دکھ خاندان اور شہر، دونوں کے لیے کتنا گہرا ہے۔”

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *