نیویارک |9نومبر
نیویارک: نیویارک سٹی میں راک فیلر کرسمس ٹری با ضابطہ طور پرگزشتہ روز پہنچ گیا۔
یہ 75 فٹ لمبا ناروے اسپرُوس درخت ہے جو ’ایسٹ گرین بش، نیویارک‘ سے لایا گیا۔ راک فیلر سینٹر کی ویب سائٹ کے مطابق، درخت کو جمعرات کے روز کاٹا گیا اورصبح دس بجےنیویارک سٹی پہنچایا گیا۔
دن بھر ساوتھ پلازا، انڈر 30 راک، اور ٹاپ آف دی راک پر خاندانوں کے لیے مختلف تقاریب اور تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں۔

درخت کی روشنی جلانے کی تقریب 3 دسمبر کو کرسمس اِن راک فیلر سینٹر” کے براہِ راست پروگرام میں منعقد کی جائے گی، جو رات 8 بجے سےNBCورPeacock نشر ہوگی۔
اس شو کی میزبانی معروف گلوکارہ ریبا میک اینٹائر کریں گی، جبکہ50 ہزار رنگ برنگی روشنیاں اور سوارووسکی اسٹار رات10 بجےروشن کیا جائے گا۔
