نیویارک سٹی میئرکی دوڑکاآخری دن، مامدانی کی خصوصی گفتگو

مامدانی کی اولین ترجیح نیویارک سٹی کے تعلیمی نظام کو ملک کے بہترین نظاموں میں شامل کرنا ہے۔

Editor News

عاطف خان | 1نومبر

نیویارک سٹی کے میئر کی دوڑ اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ابتدائی ووٹنگ میں شہریوں کی بھرپور شرکت جاری ہے۔

صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے جب شہر اپنے اگلے میئر کا انتخاب کرے گا۔ اس موقع پر ہم نے نیویارک سٹی کے نمایاں اُمیدوار زوہران ممدانی سے خصوصی پری الیکشن گفتگو کی۔

جمعہ کی رات ہالووین کے موقع پر زوہران ممدانی پارک سلَوپ کے علاقے میں نظر آئے، جہاں وہ بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کر رہے تھے۔ان کے مطابق، یہ لمحے اُن کمیونٹی اقدار کی یاد دلاتے ہیں جنہیں وہ سٹی ہال میں فروغ دینا چاہتے ہیں۔

نجی میڈیا سے خصوصی گفتگو میں زوہران ممدانی نے کہا کہ وہ والدین کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ان کی اولین ترجیح نیویارک سٹی کے تعلیمی نظام کو ملک کے بہترین نظاموں میں شامل کرنا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’اسی لیے میں نے ہر سال ایک ہزار مزید اساتذہ بھرتی کرنے، ہر بچے اور خاندان کے لیے معاون پروگراموں میں اضافہ کرنے، خصوصاً بے گھر بچوں کی مدد کے لیے اقدامات کرنے اور سرکاری اخراجات میں بچت کر کے وہ رقوم دوبارہ کلاس رومز میں لگانے کی بات کی ہے۔‘‘

تعلیم کے بعد گفتگو کا رُخ عوامی تحفظ کے حالیہ معاملات کی جانب مُڑا۔ یہ اس وقت آیا جب موجودہ میئر ایرک ایڈمز نے اپنی مدت کے آخری دنوں میں ہزاروں نئے پولیس اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس بارے میں ممدانی کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی موجودہ تعداد — تقریباً 35 ہزار اہلکار — برقرار رکھنا چاہتے ہیں، مگر ساتھ ہی وہ بے گھر افراد کی فلاح و بہبود اور ذہنی صحت کے کارکنوں کے کردار کو بڑھا کر ان مسائل سے نمٹنا چاہتے ہیں جنہیں اس وقت پولیس سنبھالتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *