لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00

یورپ میں شدیدگرمی کی لہر:ہزاروں اموات، ماہرین نےمزیدخطرےکی گھنٹی بجادی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

پیرس: یورپ میں گزشتہ ماہ پڑنے والی ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کے نتیجے میں اموات کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ فرانس، بیلجیم اور نیدرلینڈز میں ہزاروں افراد شدید گرمی اور اس کے مضر اثرات کی نذر ہو گئے۔

فرانس: جون کے آخری ہفتے میں اموات کی شرح میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2,025 اضافی اموات ہوئیں۔ پیرس کے علاقے میں یہ اضافہ 62 فیصد تک رہا۔ اس کے علاوہ 18 جون سے اب تک 72 افراد ڈوبنے سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

بیلجیم: گرمی کی لہر کے دوران 1,222 اضافی اموات ہوئیں جو معمول سے 39 فیصد زیادہ ہیں۔ مرنے والوں میں نصف تعداد 85 برس سے زائد عمر کے افراد کی ہے۔

نیدرلینڈز: یہاں شدید گرمی کے باعث تقریباً 480 اضافی اموات ریکارڈ کی گئیں، جن میں اکثریت 80 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی تھی۔

موسمیاتی تبدیلی: ‘کوپرنیکس کلائمیٹ سروس’ کے مطابق یورپ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم ہے، جہاں درجہ حرارت عالمی اوسط سے دوگنی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس ویک اینڈ پر فرانس کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت دوبارہ 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

فرانس میں گرمیوں کے آغاز سے اب تک 7,000 سے زائد مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، جس سے 8,700 ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا۔ حکام نے جنوبی فرانس میں جنگلات میں آگ لگنے کا انتہائی الرٹ جاری کر رکھا ہے۔