عاطف خان | 31 اکتوبر
نیویارک: نیویارک سٹی گزشتہ روز موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور شہر بھر میں شدید سیلاب اور سفری نظام متاثر ہوا
ایڈمز نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا، “یہ طوفان 30 اکتوبر کے بارش کے تمام ریکارڈ توڑ گیا۔ کئی گھنٹوں کی پیش گوئی کی گئی بارش صرف 10 منٹ میں ہوئی، جس نے نکاسیٔ آب کے نظام کو مفلوج کر دیا۔”
حکام کے مطابق شہر کے کئی حصوں میں سڑکیں، تہہ خانے اور سب وے کے داخلی راستے پانی میں ڈوب گئے۔ جے ایف کے، لاگواردیا اور نیوارک ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام بری طرح متاثر ہوا، درجنوں پروازیں تاخیر یا منسوخ کر دی گئیں۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق سینٹرل پارک میں 1.85 انچ (4.7 سینٹی میٹر)، لاگواردیا ایئرپورٹ پر 2.09 انچ (5.31 سینٹی میٹر)، اور نیوارک لبرٹی ایئرپورٹ پر 1.99 انچ (5.05 سینٹی میٹر) بارش ریکارڈ کی گئی جو سب نئے یومیہ ریکارڈ ہیں۔
بروکلین، کوئنز اور برانکس کے ساحلی علاقوں میں سیلابی انتباہ جاری کیا گیا ہے، اور شہریوں کو گھر پر رہنے اور متاثرہ علاقوں میں سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایمرجنسی سروسز ہائی الرٹ پر ہیں جبکہ صفائی اور نکاسیٔ آب کے کام جاری ہیں۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں کیونکہ موسم کی پیش گوئی کے مطابق کچھ علاقوں میں مزید بارش اور اچانک سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔
