نیویارک کے تینوں بڑے ہوائی اڈےفضائی تاخیر کاشکار

ائرپورٹ پر تیز ہواؤں اور عملے کی کمی کے باعث ہفتے کی صبح تک گراؤنڈ ڈیلے بھی نافذ رہے گا

Editor News

عاطف خان | 1نومبر

نیویارک :نیویارک سٹی کے تینوں بڑے ہوائی اڈوں پر وفاقی فضائیہ انتظامیہ (FAA) نے عملے کی کمی کے باعث فضائی ٹریفک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ صورتحال وفاقی حکومت کی جانب سےجاری بندش کے دوران پیدا ہوئی ہے جس نے ملک بھر میں ہوائی سفر کو متاثر کیا ہے۔

جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (JFK) کو جمعے کی شام ساڑھے سات بجے تک گراؤنڈ اسٹاپ پر رکھا گیا، نیویارک سٹی ایمرجنسی مینجمنٹ کے مطابق ائرپورٹ پر تیز ہواؤں اور عملے کی کمی کے باعث ہفتے کی صبح تک گراؤنڈ ڈیلے بھی نافذ رہے گا۔

ملک بھر میں عملے کی کمی نے فضائی سفر کو متاثر کیا ہے کیونکہ ہزاروں FAA ملازمین، جن میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز بھی شامل ہیں، یکم اکتوبر سے شروع ہونے والی حکومتی بندش کے دوران تنخواہوں سے محروم ہیں۔

“اگر حالات مزید خراب ہوئے تو مزید پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں،” نیویارک ایمرجنسی مینجمنٹ نے کہا۔ “مسافروں کو وسیع پیمانے پر تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے، اس لیے وہ اپنی ایئرلائن سے پروازوں کی تازہ ترین صورتحال معلوم کریں۔”

فلائٹ ایویر کے مطابق جمعے کی شام تک JFK ایئرپورٹ پر 300 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار اور 85 منسوخ جبکہ نیوآرک ایئرپورٹ پر 400 سے زیادہ اور لاگارڈیا پر 500 سے زیادہ پروازوں میں تاخیر ہوئی۔

واشنگٹن ڈی سی، ہیوسٹن، سان فرانسسکو اور فینکس کے ہوائی اڈے بھی عملے کی قلت کے باعث جمعے کی شام گراؤنڈ ڈیلے کا شکار رہے۔ جارج بش انٹرکانٹی نینٹل، ڈلاس فورٹ ورتھ اور نیش ول ایئرپورٹس پر بھی جمعے کے روز گراؤنڈ ڈیلے لگائے گئے تھے جو بعد میں ختم کر دیے گئے، تاہم DFW ایئرپورٹ پر روانگی کی تاخیر اب بھی برقرار ہے۔

فلائٹ ایویر کے مطابق ملک بھر میں جمعے کے روز اب تک 5,000 سے زیادہ پروازیں تاخیر کا شکار اور 400 سے زائد منسوخ ہو چکی ہیں۔ جمعرات کو امریکہ میں 7,362 پروازیں تاخیر کا شکار اور 1,251 منسوخ ہوئی تھیں۔

نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی نے جمعرات کو خبردار کیا تھا کہ اگر حکومت کی بندش برقرار رہی تو نومبر میں تعطیلات کے موسم میں یہ صورتحال “تباہ کن” شکل اختیار کر سکتی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *