یو ایس اوپن پریمیئر کرکٹ لیگ 2025 کے پلیئر ڈرافٹ کی رنگا رنگ تقریب

یو ایس اوپن پریمیئر لیگ 2025 کا آغاز اگلے سال **جون** میں فلوریڈا کے اسٹیڈیم میں ہوگا

Editor News

رپورٹ: عاطف خان

نیویارک (29اکتوبر2025): یو ایس اوپن پریمیئر کرکٹ لیگ 2025 کے پلیئر ڈرافٹ کی شاندار تقریب نیویارک میں منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر کے معروف کرکٹرز اور فرنچائز مالکان نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مختلف ٹیموں نے اپنے اسکواڈز کے لیے نمایاں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔

اس موقع پر ’بھارت، پاکستان، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ‘ سمیت کئی ممالک کے کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی بڑی مانگ رہی، جن میں آل راؤنڈر، تیز گیند باز اور جارح مزاج بلے باز شامل ہیں۔

لیگ انتظامیہ کے مطابق، یو ایس اوپن پریمیئر لیگ 2025 کا آغاز اگلے سال ’جون‘میں فلوریڈا کے جدید اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 8 فرنچائز ٹیمیں حصہ لیں گی، اور شائقین کو ٹی20 طرز کی دلچسپ اور سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

تقریب میں شائقین کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی تھا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لیگ امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *