ایمریٹس کے40 سالہ فضائی آپریشنزکی تکمیل پرتقریب منعقد

سال 1985 میں آغاز کے بعد سے ایمریٹس ایئرلائن ایک عالمی فضائی قوت کے طور پر ابھری ہے

Editor News

رپورٹ:

کراچی میں ایمریٹس کے40 سالہ فضائی آپریشنز کی تکمیل پر تقریب منعقد کی گئی۔

اس خصوصی تقریب میں ایوی ایشن اور ٹریول انڈسٹری سے وابستہ اہم حکام، وی آئی پیز اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو ایمریٹس کے جدید سہولیات سے آراستہ چار کلاسز والے طیارے کا خصوصی دورہ کرایا گیا، جس میں انہیں جہاز کی حالیہ نئی خصوصیات اور خدمات سے روشناس کرایا گیا۔

اس تاریخ ساز موقع کی یاد میں ایمریٹس نے آج کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے جدید سہولیات سے مزین اپ گریڈ شدہ بوئنگ 777 طیارے کی خصوصی نمائش کی، جس میں نئی پریمیئم اکانومی کلاس شامل ہے۔

اس موقع پر تقریب میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی، سمیت مقامی ایئرپورٹ اور سول ایویشن حکام اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک تھیں۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض ایمریٹس کے نائب صدر برائے پاکستان، محمد الہاشمی نے سرانجام دیئے۔

اس موقع پر محمد الہاشمی نے کہا، ”کراچی ایمریٹس کی تاریخ میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے کیونکہ یہ ہماری پہلی بین الاقوامی منزل تھی جہاں ایمریٹس نے دبئی سے اپنی افتتاحی پرواز روانہ کی۔ گزشتہ 40 سالوں کے دوران پاکستان کو دنیا سے جوڑنے، کاروباروں، مسافروں اور لوگوں کی معاونت کرنے پر ایمریٹس فخر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، ”سال 1985 میں آغاز کے بعد سے ایمریٹس ایئرلائن ایک عالمی فضائی قوت کے طور پر ابھری ہے، جس کا وسیع نیٹ ورک، طیاروں کا جدید بیڑہ اور عالمی معیار کی سروس کے عزم نے اسے منفرد مقام دلایا ہے۔ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر اور بدلتے ہوئے سفری رجحانات کے مطابق ہم اپنے مسافروں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، اور امید رکھتے ہیں کہ جلد ہی کراچی کے لیے اپنی ایوارڈ یافتہ پریمیئم اکانومی کلاس متعارف کرائیں

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *