نیویارک کے دوسرے مئیر کے انتخاب کے لئے دوسری اور آخری ڈیبیٹ 22 اکتوبر کو رکھی گئی۔ جس میں تینوں امیدوار ظہران مامدانی، کوومو اور سلییوا تیاری کے ساتھ اسٹیج پر اترے۔
تینوں امیدواروں نےالیکشن جیتنے لئے انتخابی مہم چلائی۔
گزشتہ روز ہونے والی ڈیبیٹ میں ظہران مامدانی کے سپورٹرز نےکلاوڈ مڈٹائون میں “لائیو واچ پارٹی” کا اہتمام کیا۔ یہ لائیو واچ پارٹی “شیعہ فار ظہران کی جانب سے رکھی گئی تھی جس میں اہل تشیع کمیونٹی کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹیز کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر لوگوں کی جانب سے مامدانی کی خوب پذیرائی کی گئی اور سپورٹ کرتے دکھائی دیئے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ظہران کاپلڑا بھاری ہے اور امید ہے کہ وہی میئر کے لئے انتخاب ہونگے۔
ظہران مامدانی کے میئر بننے سے مثبت تبدیلی آئے گی اور جو ہم سب لئے ایک فائدے مند ہونگے
