این وآئی پی ڈی مسلم آفیسرز سوسائٹی کی سالانہ اسکالرشپ ایوارڈ ڈنر میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا گیا

Atif Khan

این وآئی پی ڈی مسلم آفیسرز سوسائٹی کی سالانہ اسکالرشپ ایوارڈ ڈنر میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا گیا

رپورٹ: عاطف خان

نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز اور پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے این وآئی پی ڈی کی مسلم آفیسرز سوسائٹی کے 17ویں سالانہ اسکالرشپ ایوارڈ ڈنر میں شرکت کی۔ اس تقریب میں مسلم افسران کی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں اعزازات سے نوازا گیا۔ تقریب میں پولیس افسران، ان کے خاندان، کمیونٹی رہنما اور منتخب عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

میئر ایرک ایڈمز اور این وآئی پی ڈی کمشنر جیسیکا ٹِش نے مسلم افسران کو قانون، انصاف اور کمیونٹی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسران نہ صرف پیشہ ورانہ خدمات میں مثال قائم کر رہے ہیں بلکہ کمیونٹی کے لیے مثبت اور قابلِ فخر رول ماڈل بھی ہیں۔

پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے افسران کی لگن اور خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات نیویارک کو مضبوط بناتی ہیں اور پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں ایسے پروگرامز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

تقریب کا اختتام مسلم آفیسران کی کامیابیوں اور کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ہوا، اور شریک افراد نے مزید اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

Share This Article