اقوامِ متحدہ کےموسمیاتی مذاکراتCOP30کے مقام پراچانک آگ بھڑک اٹھی

اس کے باوجود سیکیورٹی حکام لوگوں کو اب بھی بیرونی حصوں سے دور رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں

Editor News

ویب ڈیسک: برازیل کے شہر بیلیم میں اقوامِ متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات COP30کے مقام پر آگ لگنے کے باعث اجلاس کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا۔

بی بی سی کے صحافیوں کے مطابق انہوں نے پویلین علاقے میں شعلے اور دھواں اٹھتے دیکھا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے سب کو باہر نکال لیا، جبکہ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تیزی سے موقع کی طرف دوڑتی رہیں۔

برازیلی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

اس کے باوجود سیکیورٹی حکام لوگوں کو اب بھی بیرونی حصوں سے دور رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *