سعودی عرب میں حرمین شریفین کے اندر فوٹوگرافی اور ویڈیو ریکارڈنگ پر مکمل پابندی عائد

یہ فیصلہ زائرین کے بڑھتے ہوئے غیر مناسب رویّے اور عبادت کے اوقات میں ہونے والی رکاوٹوں کے باعث کیا گیا ہے۔

Editor News

ریاض : سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے مسجد الحرام (مکہ) اور مسجد نبوی (مدینہ) کے اندر فوٹوگرافی اور ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت اب مساجدِ مقدسہ کے اندر موبائل فونز، پروفیشنل کیمرے یا کسی بھی قسم کے ریکارڈنگ آلات کے ذریعے تصویر یا ویڈیو بنانا سختی سے ممنوع ہوگا۔

وزارت کے مطابق یہ فیصلہ زائرین کے بڑھتے ہوئے غیر مناسب رویّے اور عبادت کے اوقات میں ہونے والی رکاوٹوں کے باعث کیا گیا ہے۔

گزشتہ چند برسوں میں سیلفیاں لینے، گروپ فوٹوز بنانے اور ویڈیو ریکارڈنگ کے بڑھتے رجحان نے رش میں اضافہ، راستوں کی بندش اور نماز کے اوقات میں غیر ضروری تاخیر پیدا کی۔ متعدد زائرین نے شکایت کی کہ مسلسل فوٹوگرافی ان کی ذاتی پرائیویسی متاثر کرتی ہے، عبادت میں خلل ڈالتی ہے اور بعض اوقات بحث و تکرار کا سبب بھی بنتی ہے۔

وزارت نے وضاحت کی کہ اس پالیسی کا مقصد حرمین کے ماحول میں سکون، یکسوئی اور احترام کو بحال کرنا ہے۔ پہلے زائرین کو محض غیر ضروری فوٹوگرافی سے گریز کرنے کی ہدایات دی جاتی تھیں، لیکن بڑھتے مسائل کے باعث اب یہ ہدایات مکمل پابندی میں تبدیل کر دی گئی ہیں۔

حرمین کے اندر تعینات سیکیورٹی اہلکار اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائیں گے، جبکہ یہ اصول حج کے راستے میں اہم مقامات پر بھی نافذ ہوگا تاکہ نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے۔

ایک سینئر وزارتِ حج و عمرہ کے عہدیدار کے مطابق، مقامی حکام اور کئی بین الاقوامی وفود نے بارہا excessive photography کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات پر تشویش ظاہر کی تھی۔ اس فیصلے کا مقصد ہر سال مقدس مقامات کی زیارت کرنے والے لاکھوں حجاج و معتمرین کو محفوظ، منظم اور روحانی طور پر یکسو ماحول فراہم کرنا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *