وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزید 100 بسیں دو روز قبل شنگھائی بندرگاہ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئیں ، ان شااللہ پنجاب کےہرضلع میں دسمبر تک جدید ترین الیکٹرک بسیں ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ پنجاب کےشہریوں کیلیےجدید،سی سی ٹی وی کی نگرانی والی، موسمیاتی کنٹرول والی اور آرام دہ بسوں میں کرایہ صرف 20 روپے ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایکس پر بسوں کی ویڈیو بھی شیئر کی۔