ایف ڈی اے کا جعلی بوٹوکس فروخت کرنے والی 18 ویب سائٹس کے خلاف کارروائ

مریض صرف تربیت یافتہ اور لائسنس یافتہ طبی ماہرین سے ہی یہ انجیکشن لگوائیں

Editor News
Botox Treatment - Smile Studio Dental – Dentist Denver

امریکی محکمہ صحت کے نگران ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نےجعلی یا غیر منظور شدہ بوٹوکس (Botox) دیگر انجیکشن ادویات فروخت کرنےوالی 18 ایسی ویب سائٹس کو انتباہی خطوط بھیج دیئے

غیر منظور شدہ مصنوعات کے استعمال سے زہریلے ضمنی اثرات اور چوٹوں کی شکایات موصول ہونے پر یہ کارروائی کی گئی ہے۔

بوٹوکس دراصل بوٹولینم (Botulinum) نامی انتہائی زہریلے مادے کا صاف اور پتلا کیا ہوا فارم ہے جو اعصابی سگنلز کو وقتی طور پر روک کر پٹھوں کو ڈھیلا کرتا ہے۔ یہ دوا نہ صرف خوبصورتی کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے بلکہ امریکا میں پٹھوں کے کھچاؤ، آنکھوں کے امراض اور مائیگرین جیسے مسائل کے علاج کے لیے بھی منظور شدہ ہے۔

ایف ڈی اے کے مطابق انتباہی خطوط کاسمیٹک مصنوعات کی آن لائن ویب سائٹس کو بھیجے گئے ہیں جومنظوری کے بغیر جعلی یا غلط لیبل والے بوٹوکس جیسے انجیکشن فروخت کر رہی تھیں

ایف ڈی اے نے کہا کہ بعض نایاب کیسز میں زہر انجیکشن کی جگہ سے پھیل کر جسم کے دیگر حصوں میں بھی جا سکتا ہے، جس سے سانس لینے یا نگلنے والے پٹھے مفلوج ہو سکتے ہیں۔ علامات میں سانس لینے میں دشواری، بولنے میں دقت، اور پٹھوں کی کمزوری شامل ہیں، جو انجیکشن کے چند گھنٹوں بعد ظاہر ہو سکتی ہیں۔

ادارے نے اپنے بیان میں خبردار کیا کہ مریض صرف تربیت یافتہ اور لائسنس یافتہ طبی ماہرین سے ہی یہ انجیکشن لگوائیں۔ ایف ڈی اے نے زور دیا کہ اگر کسی کو بوٹولزم (Botulism) کی علامات محسوس ہوں تو فوراً طبی امداد حاصل کریں

Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *