وزیراعظم نے ملکی صنعتوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اولین ترجیح قرار دیدیا

حکام کو قومی صنعتی پالیسی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت

boss

وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق افرادی قوت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اولین ترجیح قرار دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی صنعتی پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان، وزیر تجارت جام کمال اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت دیگر وزرا اور حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی برآمدات میں صنعت مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صنعتوں کو عالمی معیار کے مطابق افرادی قوت، جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اولین ترجیح ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صنعتوں کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو قومی صنعتی پالیسی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت بھی کر دی۔

Share This Article