عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کی جانب سے پنجاب میں 40 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کیلئے نیا منصوبہ منظور کرلیا گیا ہے جس سے پرائمری سطح پر تعلیمی معیار اور سیکھنے کے نتائج بہتر ہوں گے۔
عالمی بینک کے مطابق 80 ہزار اسکول سے باہر بچے دوبارہ داخل کیے جائیں گے۔
منصوبے کے تحت ایک لاکھ سے زائد اساتذہ اور اسکول لیڈرز کو تربیت دی جائے گی۔
عالمی بینک کے مطابق یہ منصوبہ خصوصی بچوں اور نان فارمل سیکٹر کے طلبہ کو بھی فائدہ پہنچائے گا اور منصوبے کا مقصد مساوی تعلیم، انسانی سرمایہ میں اضافہ اور غربت کا خاتمہ ہے۔