لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

نیویارک کا بڑا فیصلہ، مقامی پولیس اب ICE کے ساتھ کام نہیں کرے گی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک (ویب ڈیسک): نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل (Kathy Hochul) اور اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز (Letitia James) نے ریاست کی تمام کاؤنٹیز اور پولیس حکام کو باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ 25 نومبر تک فلیڈرل امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ساتھ تمام مقامی معاہدے ختم کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔

نئے نافذ العمل قانون ‘لوکل کاپس، لوکل کرائمز ایکٹ’ (Local Cops, Local Crimes Act) کے تحت تمام مقامی کاؤنٹیز، بلدیاتی اداروں اور جیلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ وہ اپنے وسائل اور مقامی جیلوں کو وفاقی سول امیگریشن ڈیٹینشن کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔

ریاستی حکام کے مطابق لوکل پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بنیادی مقصد اپنے مقامی محلوں، گلیوں اور کمیونٹی کو محفوظ بنانا ہے۔ مقامی ٹیکس دہندگان کا پیسہ اور لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے وسائل وفاقی سول امیگریشن کے کاموں کے بجائے مقامی جرائم کے خاتمے پر خرچ ہونے چاہئیں۔

قانون سازوں نے واضح کیا کہ جب مقامی پولیس کو وفاقی امیگریشن ایجنٹس کا کام سونپا جاتا ہے تو عام شہریوں اور تارکینِ وطن کا پولیس پر سے اعتماد اٹھ جاتا ہے، جس سے جرائم کی رپورٹنگ اور گواہی کے عمل پر منفی اثر پڑتا ہے۔

اٹارنی جنرل کے دفتر نے ہدایت کی ہے کہ تمام کاؤنٹی حکام 25 نومبر تک اپنے معاہدے ختم کرنے یا ان کی عدم موجودگی کا ثبوت فراہم کریں، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔