لاس اینجلس / نیویارک (ویب ڈیسک): امریکی ریاست کیلیفورنیا کے سب سے بڑے شہر لاس اینجلس میں ایک نیا سیاسی تاریخ ساز موڑ سامنے آیا ہے۔ سٹی کونسل کی پروگریسو رکن اور ایشیائی نژاد امریکی رہنما نتھیا رمن (Nithya Raman) نے موجودہ میئر کیرن باس (Karen Bass) کو الیکشن میں شکست دے کر لاس اینجلس کی پہلی ایشیائی نژاد خاتون میئر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
نیویارک میں ظہران ممدانی کی تاریخی کامیابی کے بعد لاس اینجلس کی اس میونسپل فتح کو امریکی سیاست میں ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکہ (DSA) اور پروگریسو ونگ کی ایک اور بڑی اور نایاب کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
Nithya Raman،اس سے قبل لاس اینجلس سٹی کونسل کی ممبر کی حیثیت سے بے گھر افراد (Homelessness) کی بحالی، سستے گھروں کی فراہمی، اور تحفظِ ماحول پر فعال رہی ہیں، انہوں نے سٹی ہال کی روایتی سیاست کو للکارتے ہوئے عوامی اور نچلی سطح کی سپورٹ سے فتح حاصل کی۔
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس کے میئر کے انتخابی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نتھیا رمن کی کامیابی کو “ایک انتہائی شرم ناک واقعہ” قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ اور ریپبلکن قیادت کی جانب سے پروگریسو اور سوشلسٹ امیدواروں کی فتوحات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
نیویارک سے لے کر لاس اینجلس تک، امریکہ کے دو سب سے بڑے میٹروپولیٹن شہروں کی میئر شپ پر ڈیموکریٹک سوشلسٹ اور پروگریسو رہنماؤں کے کنٹرول نے امریکی سیاست کی آئندہ سمت سے متعلق بحث کو گرم کر دیا ہے۔





