لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

کنیکٹیکٹ مڈٹرمز2026:پاکستانی نژادڈیموکریٹک رہنمامریم خان78.9فیصدووٹس کی بھاری اکثریت کےساتھ سینیٹرمنتخب

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ہارٹ فورڈ / کنیکٹیکٹ (ویب ڈیسک): امریکی مڈ ٹرم الیکشنز 2026 میں ریاست کنیکٹیکٹ سے پاکستانی نژاد ڈیموکریٹک قانون سازوں کی فتح کا ڈنکا بج گیا ہے۔

کنیکٹیکٹ اسٹیٹ سینیٹ کے ڈسٹرکٹ 2 (Connecticut State Senate District 2) کے معرکے میں پاکستانی نژاد رہنما مریم خان (Maryam Khan) نے اپنے حریف کے خلاف تاریخی اور یکطرفہ فتح حاصل کرتے ہوئے ریاست کی سینیٹ نشست اپنے نام کر لی ہے۔

سرکاری انتخابی نتائج کے مطابق مریم خان نے اپنے حریف پر مکمل غلبہ حاصل کرتے ہوئے مجموعی کاسٹ شدہ ووٹس میں سے 12,855 ووٹس (78.9 فیصد) حاصل کیے، جبکہ ان کے مقابلے میں موجود ریپبلکن امیدوار ٹم ناٹس (Tim Knotts) صرف 3,448 ووٹس (21.1 فیصد) ہی حاصل کر سکے۔

مریم خان اس سے قبل کنیکٹیکٹ ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز میں منتخب ہونے والی پہلی مسلم اور پاکستانی نژاد خاتون کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔ اب اسٹیٹ سینیٹ میں ان کی اس تاریخی پیش قدمی نے ریاستی پالیسی سازی میں ان کی پوزیشن کو مزید بااثر بنا دیا ہے

مریم خان نے اپنے انتخابی منشور میں معیاری اور یکساں تعلیمی نظام، ہیلتھ کیئر تک رسائی، سستے گھروں کی فراہمی، اور بچوں کے تحفظ پر مبنی قوانین پر بھرپور انداز میں کام کیا ہے، جس پر ڈسٹرکٹ 2 کے ووٹرز نے ان پر بے مثال اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ ڈسٹرکٹ 2 سے مریم خان کی 78.9 فیصد ووٹس کے ساتھ اور سینیٹ ڈسٹرکٹ 3 سے ڈاکٹر سعود انور کی 66.5 فیصد ووٹس کے ساتھ یکے بعد دیگرے فتوحات نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی نژاد قانون ساز کنیکٹیکٹ کی مقننہ میں ایک مرکزی طاقت بن چکے ہیں۔