لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

پنسلوانیامڈٹرمز2026:پاکستانی نژادفری لانس صحافی مریم صبیح پنسلوانیاایوانِ نمائندگان کی رکن منتخب

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

ہیرسبرگ / پنسلوانیا (ویب ڈیسک): امریکی مڈ ٹرم الیکشنز 2026 کے نتائج میں ریاست پنسلوانیا کے 131ویں ہاؤس ڈسٹرکٹ (PA House 131st District) سے ڈیموکریٹک پارٹی کی پاکستانی نژاد رہنما مریم صبیح (Meriam Sabih) نے تاریخی فتح حاصل کر لی ہے۔

مریم صبیح نے موجودہ ریپبلکن رکنِ اسمبلی ملو میکینزی (Milou Mackenzie) کو کانٹے دار مقابلے میں شکست دے کر پنسلوانیا ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کی نشست اپنے نام کر لی ہے۔

47 سالہ فری لانس صحافی، کمیونٹی آرگنائزر اور پاکستانی مہاجرین کی بیٹی مریم صبیح نے بدھ کی صبح اپنی فتح کا باضابطہ اعلان کیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کے غیر حتمی نتائج کے مطابق 96 فیصد سے زائد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج پر مریم صبیح کو اپنے حریف پر واضح برتری حاصل تھی جس کی بنیاد پر اے پی نے انہیں فاتح قرار دیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی پنسلوانیا ہاؤس میں ڈیموکریٹس کو 108 نشستوں کی اکثریت حاصل ہو چکی ہے۔

بیان میں مریم صبیح نے کہا کہ “میں نے اپنی زندگی حکومت کے احتساب کے لیے کام کرتے ہوئے گزاری ہے۔ ایک ماں، وکیل اور کمیونٹی آرگنائزر کے ناطے میں جانتی ہوں کہ ہمارے بچے اور خاندان بہتر زندگی کے مستحق ہیں۔ میں پنسلوانیا کے اسکولوں کی منصفانہ فنڈنگ، سستے گھروں کی فراہمی، اور بگ ٹیک (Big Tech) کمپنیوں پر ضوابط کے لیے اسمبلی میں جنگ لڑوں گی”۔

نیویارک کے علاقے کوئینز میں پیدا ہونے والی اور نیوجرسی میں پرورش پانے والی مریم صبیح صحافی اور کالم نگار کی حیثیت سے کام کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے لیہائی یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ اپر ساکن ٹاؤن شپ (Upper Saucon Township) میں رہائش پذیر ہیں۔

پنسلوانیا کا 131واں ڈسٹرکٹ لیہائی کاؤنٹی (لوئر ملفورڈ، اپر ملفورڈ، اپر ساکن)، مونٹگمری کاؤنٹی (مارلبورو، سالفورڈ) اور نارتھمپٹن کاؤنٹی کے اہم ترین علاقوں پر مشتمل ہے۔