لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

:میئرزہران ممدانی نے’کمیشن آن گورنمنٹ ایفی شینسی'(COGE)کی تمام5چارٹرترمیم تجاویز کی منظوری کاخیرمقدم کردیا

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

نیویارک: نیویارک سٹی کے میئر زہران کوامے ممدانی (Zohran Kwame Mamdani) نے ‘کمیشن آن گورنمنٹ ایفی شینسی’ (COGE) کی جانب سے پیش کردہ تمام پانچوں بیلٹ پروپوزلز (Ballot Proposals) کی رائے شماری میں بھاری اکثریت سے منظوری کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے۔

2026 چارٹر ریویژن کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی ان تمام 5 اصلاحات کا مقصد سٹی گورنمنٹ کے نظام کو بروقت، تیز رفتار، شفاف اور عوام کے لیے آسان بنانا ہے۔

شہر میں ہاؤسنگ، آؤٹ ڈور ڈائننگ، سڑکوں کی حفاظت اور کاروباری معاہدوں سے متعلق ان تجاویز کی منظوری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میئر زہران ممدانی نے کہا: “آج رات نیویارکرز نے ایک ایسی حکومت کے حق میں فیصلہ دیا ہے جو ان کی اپنی رفتار سے آگے بڑھے۔ آؤٹ ڈور ڈائننگ کو تیز تر بنانے، سڑکوں کے حفاظتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اور رہائشی مکانات کی تعمیر میں تیزی لانے تک، ہم اس دفتری سرخ فیتہ شاہی (Red Tape) کا خاتمہ کر رہے ہیں جو مہنگائی اور رہائشی بحران کا بنیادی سبب تھی”۔

چھوٹے تاجروں اور ریستورانٹس کے لیے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی منظوری کا عمل 8 ماہ سے کم کر کے صرف 2 ماہ (75 فیصد کمی) کر دیا گیا ہے، جس سے تاجروں کے 1800 ڈالر فی درخوست بچیں گے۔ معذور افراد کے لیے ریمپ اور لفٹ کی اجازت کا عمل بھی 2 ماہ تیز کر دیا گیا ہے۔

سٹی کے ساتھ کام کرنے والے غیر منافع بخش اداروں (Nonprofits) اور چھوٹے کاروباروں کے لیے نوکر شاہی کے انتظامی بوجھ میں کمی کی گئی ہے، جس سے کنٹریکٹنگ کا عمل 30 دن جلد مکمل ہو سکے گا۔

بائیک لینز اور سڑکوں کی حفاظت کے منصوبوں کی رفتار میں 33 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ جبکہ غیر استعمال شدہ سٹی پراپرٹیز اور ایئر رائٹس (Air Rights) کی فروخت سے سٹی کے خزانے میں 200 ملین ڈالر سے زائد کی رقم حاصل کی جائے گی۔

نیویارک میں نئے گھروں کی تعمیر کی رفتار بڑھانے کے لیے 18 مختلف دفاتر اور ایجنسیوں کی 40 علیحدہ منظوریوں کو ایک ہی پورٹل پر یکجا کر دیا گیا ہے جس سے اربن ہاؤسنگ کی سستی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

سٹی کی طویل المیعاد مالیاتی مضبوطی کے لیے ٹیکس ریونیو کا 12 فیصد حصہ بطور ایمرجنسی سیونگز (Rainy-Day Target) محفوظ رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔