انکریج / واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی ریاست الاسکا کے انتہائی کانٹے دار سینیٹ الیکشن میں ڈیموکریٹک امیدوار مریم پیلٹولا (Mary Peltola) نے نام سمیع ‘ڈینیئل سلیوان’ نامی دوسرے امیدوار کو میدان میں اتارنے کی سازش کے تمام الزامات کی سخت الفاظ میں تردید کر دی ہے۔
یہ تنازع ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی محکمہ انصاف (DOJ) اور ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹس کے خلاف مجرمانہ و شہری تحقیقات (Criminal & Civil Investigations) تیز کر دی ہیں۔
موجودہ ریپبلکن سینیٹر ڈن ایس سلیوان (Dan S Sullivan) اور ان کے اتحادیوں نے ڈیموکریٹس پر ووٹرز کو گمراہ کرنے کی سازش کا الزام لگایا تھا، جس پر پیلٹولا نے واضح کیا کہ “میں اپنے اور موجودہ سینیٹر کے علاوہ بیلٹ پیپر پر کسی دوسرے امیدوار کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھی، میں ووٹرز کو دھوکہ دینے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی”۔
تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ‘دی نیویارک ٹائمز’ نے دعویٰ کیا کہ پیلٹولا کی مہم کے اراکین اور ‘ڈیموکریٹک سینیٹوریل کیمپین کمیٹی’ (DSCC) کے رہنماؤں نے الاسکا کے دور دراز علاقے کے ایک ریٹائرڈ ٹیچر ڈین جے سلیوان (Dan J Sullivan) کو الیکشن لڑنے کے لیے راغب کیا تاکہ اصل ریپبلکن امیدوار کے ووٹ کاٹے جا سکیں۔ تاہم، پیلٹولا اور دوسرے ڈین سلیوان دونوں نے مہمات کے درمیان کسی بھی تعلق کی تردید کی ہے۔
الاسکا کے امریکی اٹارنی مائیکل ہیمن (Michael Heyman) کے مطابق مجرمانہ اور سول انکوائری جاری ہے اور ڈیموکریٹک حکام کو سمن (Subpoenas) جاری کر دیے گئے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے وکلاء نے وفاقی عدالت سے اپیل کی کہ ‘ڈین جے سلیوان’ کو ملنے والے تمام بیلٹ پیپرز کو الگ (Segregate) رکھا جائے تاکہ ووٹر کنفیوژن کی تحقیقات ہو سکیں۔
تاہم الاسکا کے اپنے ریپبلکن اٹارنی جنرل نے اس درخواست پر شدید اعتراض اٹھاتے ہوئے عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ “ووٹنگ کے بعد بیلٹ کی رازداری کا حق بنیادی ہے، اور حکومت کی یہ درخواست نا مناسب اور ناقابلِ عمل ہے”۔





