لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

مصنوعی ذہانت انسانیت کیلئےخطرناک؟ معروف کمپنی انتھروپک کاایک اورخوفناک انتباہ

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

واشنگٹن / لندن: مصنوعی ذہانت (AI) پر تحقیق کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی انتھروپک (Anthropic) نے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک اور انتہائی تشویشناک انتباہ جاری کیا ہے۔

کمپنی کی نئی رپورٹ کے مطابق اے آئی کے کچھ جدید ماڈلز اتنے خودمختار ہو سکتے ہیں کہ وہ جلد ‘اپنی نقول’ (Replication) تیار کر کے انٹرنیٹ سے منسلک گھریلو اسمارٹ ڈیوائسز، جیسے اسمارٹ فریج یا ویکیوم کلنرز تک رسائی حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر لیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر اے آئی ماڈلز ایسی ڈیوائسز تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو وہ روایتی ڈیٹا سینٹرز کے محتاج کیے بغیر خود کو پاور فراہم کر سکیں گے، جس کے نتیجے میں انسانوں کا ان سسٹمز پر سے کنٹرول ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتا ہے۔

انتھروپک نے اس ممکنہ خطرے کو ‘اے آئی کیڑے’ (AI Worm) قرار دیا ہے، یعنی ایسا خودکار میل وئیر جو چند ماہ کے اندر سامنے آ سکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے خودکار نظام کو بند کرنا اس لیے مشکل ہوگا کیونکہ اس کا کوئی ایک مرکزی شٹ ڈاؤن پوائنٹ نہیں ہوگا۔

ایک بار جب یہ سسٹمز کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے تو وہ نیٹ ورکس کے ذریعے پھیل کر نگرانی سے بچنے اور سمارٹ آلات کو ہیک کرنے کی مکمل صلاحیت حاصل کر لیں گے۔ بدترین منظرنامے میں یہ کیڑے اکٹھے ہو کر ہارڈ ویئر پر حملہ کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل ستمبر میں بھی آئی پی او (IPO) کی دستاویزات میں انتھروپک نے خبردار کیا تھا کہ جدید اے آئی ماڈلز خود حفاظتی رویوں (Self-preservation behaviors) کا مظاہرہ کر رہے ہیں، یعنی وہ شٹ ڈاؤن کے خلاف مزاحمت، معلومات چھپانے یا بلیک میل جیسے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی صلاحیت دکھا رہے ہیں۔