نیویارک: منہیٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی نے اعلان کیا ہے کہ برونکس (Bronx) سے تعلق رکھنے والے 47 سالہ خؤان والوئے (Juan Valoy) کو اپارٹمنٹس کرائے پر دینے کے نام پر متعدد شہریوں سے ہزاروں ڈالرز ہتھیا نے کے جرم میں 2 سے 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ والوئے نے نیویارک اسٹیٹ سپریم کورٹ میں گرینڈ لارسی (Grand Larceny) کا جرم تسلیم کر لیا تھا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق خؤان والوئے نے مارچ سے جولائی 2025 کے دوران ‘فیس بک مارکیٹ پلیس’ (Facebook Marketplace) اور دیگر ذرائع کے ذریعے خود کو جعلی رئیل اسٹیٹ برائلر کے طور پر پیش کیا۔ اس نے واشنگٹن ہائٹس (Washington Heights، کوئنز اور برونکس کے علاقوں میں شہریوں کو جعلی اپارٹمنٹس دکھا کر سیکیورٹی ڈیپازٹ اور ایڈوانس کرائے کے نام پر 25,000 ڈالرز ($25,000) بٹورے۔
منہیٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ (Alvin Bragg) نے واضح کیا کہ نیویارک میں ہاؤسنگ کے بحران کا فائدہ اٹھا کر معصوم شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ بھی کسی ہاؤسنگ یا رینٹل اسکام کا شکار ہوئے ہیں تو وہ ہاؤسنگ اینڈ ٹیننٹ پروٹیکشن یونٹ کے فون نمبر 212-335-3300 یا ای میل danyhousing@dany.nyc.gov پر رابطہ کریں۔





