لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

پیراماؤنٹ اوروارنربرادرزکا81ارب ڈالرکامیگامرجر مکمل!بربینک میں وارنربرادرز کےتاریخی واٹرٹاور پر’Skydance’کانیالوگو شامل

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

لاس اینجلس / نیویارک: ہالی ووڈ اور عالمی میڈیا انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے بڑا انضمام مکمل ہو گیا ہے۔

پیرا ماؤنٹ (Paramount) اور وارنر برادرز ڈسکوری (Warner Bros. Discovery) کے 81 ارب ڈالر کے میگا مرجر کا عمل باضابطہ طور پر مکمل ہونے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ڈیوڈ ایلیسن (David Ellison) نے مشترکہ میڈیا جائنٹ کا نام “سکائی ڈانس” (Skydance Corporation) رکھ دیا ہے۔

اس تاریخی معاہدے کے فوراً بعد بربینک (Burbank) میں واقع وارنر برادرز کے 99 سال پرانے اور تاریخی واٹر ٹاور پر “A Skydance Corporation” کی تحریر اور نیا لوگو شامل کر دیا گیا ہے۔

133 فٹ اونچا یہ واٹر ٹاور 1927 میں تعمیر کیا گیا تھا، جو دہائیوں سے وارنر برادرز کی پہچان اور مشہور اینیمیٹڈ سیریز “اینیمیٹڈ اینی مینیاکس” (Animaniacs) کا حصہ رہا ہے۔

اس انضمام کے بعد اب ایک ہی چھت تلے دو بڑے ہالی ووڈ اسٹوڈیوز، اسٹریمنگ سروسز (HBO Max اور Paramount+)، معروف خبر رساں نیٹ ورکس (CNN اور CBS News)، اسپورٹس چینلز (CBS Sports اور TNT Sports) اور ہزاروں بلاک بسٹر فلمیں شامل ہو گئی ہیں۔

اس مشترکہ میڈیا گروپ کی سالانہ آمدنی تقریباً 70 ارب ڈالر ہو گی اور 2030 تک 10 ارب ڈالر کا فری کیش فلو متوقع ہے۔

کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل روب بونٹا کی جانب سے انضمام پر اٹھائے گئے خدشات اور مقدمے کو ختم کرنے کے لیے ڈیوڈ ایلیسن نے اگلے 5 سالوں میں لوکل پروڈکشنز پر 1.5 ارب ڈالر اضافے اور سالانہ 30 سنیمائی فلمیں ریلیز کرنے کا وعدہ کیا ہے۔