لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی دنیامیں ہلچل:اوپن اے آئی کےسیفٹی لیڈرڈیوڈروبنسن مستعفی،’کمپنی کاکلچرتباہ ہوچکاہے’

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

سان فرانسسکو: چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) تیار کرنے والے ادارے ‘اوپن اے آئی’ (OpenAI) کے اہم سیفٹی لیڈر ڈیوڈ روبنسن (David Robinson) نے کمپنی کی پالیسیوں اور سیفٹی کلچر سے شدید اختلاف کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

ڈیوڈ روبنسن، جو اوپن اے آئی کی مصنوعات کے اجراء کے ساتھ آنے والی سیفٹی رپورٹس تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ تھے، نے اپنے مضمون میں خبردار کیا ہے کہ اے آئی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی کی تیاری میں “کافی احتیاط نہیں برت رہیں۔”

ڈیوڈ روبنسن نے اٹلانٹک (The Atlantic) میگزین میں شائع ہونے والے اپنے مضمون “I quit OpenAI because its culture is broken” میں لکھا کہ اوپن اے آئی کی تیز رفتار ترقی سیفٹی کے طے شدہ معائر کے منافی ہے، اور کمپنی کی جانب سے خود مختار اے آئی ایجنٹس (Rogue Agents) کے ہگنگ فیس (Hugging Face) پر حملے جیسے واقعات اس انڈسٹری کی غیر محتاط روش کو ظاہر کرتے ہیں۔

ڈیوڈ روبنسن نے زور دیا کہ اے آئی لیبارٹریوں کو ایٹمی پاور پلانٹس اور ایئرپورٹس کی طرح انتہائی محتاط انداز میں چیو اور ریڈنڈنسی کے ساتھ چلایا جانا چاہیے تاکہ معمولی غلطی بھی تباہ کن صورتحال اختیار نہ کرے۔

اوپن اے آئی کے سابق سائنسدان اور یو کے اے آئی سیفٹی انسٹی ٹیوٹ کے سابق سربراہ جیفری ارونگ (Geoffrey Irving) نے ‘ٹائم’ میگزین میں لکھا کہ آئندہ 2 سے 10 سالوں میں انسائیت کی بقا کا فیصلہ ہو جائے گا اور انسانی ذہانت سے زیادہ طاقتور اے آئی کی وجہ سے سب کے ہلاک ہونے کا 50 فیصد امکان ہے۔

گزشتہ ماہ اینتھروپک کے محقق جیکب کوکسن (Jacob Coxon) نے بھی استعفیٰ دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اے آئی اس دہائی کے اختتام تک انسانیت کو ختم کر سکتا ہے۔

اوپن اے آئی کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی نے حالیہ خطرات کے پیش نظر نئے ماڈل کے ریلیز کو روک دیا ہے اور پیش رفت کے ساتھ ساتھ سیفٹی اور سیکیورٹی پروٹوکولز کو مزید سخت کر رہی ہے۔