لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

صومالیہ میں جاں بحق تینوں پاکستانیوں کی میتیں ادیس اباباپہنچادی گئیں

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

اسلام آباد / کراچی: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر افریقی ملک صومالیہ میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانی شہریوں کی میتوں کی وطن منتقلی کے لیے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر تیز کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں پاکستانیوں سید کاشف عمر، احمد انصاری اور رفیع اللہ کی میتیں صومالیہ سے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا (Addis Ababa) پہنچا دی گئی ہیں۔ اس وقت ایتھوپین ایئرلائنز کا عملہ تابوتوں اور میتوں کی منتقلی سے متعلق تمام ضروری قانونی و دفتری دستاویزات اور تیاریوں کا جائزہ لے رہا ہے، جس کے بعد میتوں کو کراچی لانے والی پرواز کے لیے حتمی منظوری دی جائے گی۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز مرحوم سید کاشف عمر کے بیٹے اذہان کاشف سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے لواحقین کو یقین دلایا کہ حکومتِ پاکستان تمام اخراجات اور ضروری کارروائی کی دیکھ بھال کرتے ہوئے میتوں کو جلد از جلد وطن واپس لانے کے لیے ہر ممکن معاونت کرے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ خارجہ اور متعلقہ پاکستانی سفارتی حکام میتوں کی جلد اور محفوظ طریقے سے پاکستان منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل رابطے میں ہیں۔