لوڈ ہو رہا ہے...
00:00:00
ہیڈ لائنز

برلن میں عالمی پریمیئراورواشنگٹن میں ایوارڈ کے بعدسرمدکھوسٹ کی فلم’لالے‘(Lali) کی اب سیئٹل میں دھوم: تصویر فلم فیسٹیول کاافتتاح کرےگی

لنک کاپی ہو گیا ہے!

John Doe

کراچی/سیئٹل: برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں تاریخ رقم کرنے، واشنگٹن ڈی سی میں ایوارڈ جیتنے اور لندن میں نمائش کے بعد، معروف پاکستانی فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فیچر فلم ’لالے‘ (Lali) امریکہ کے شہر سیئٹل میں منعقد ہونے والے باوقار ’تصویر فلم فیسٹیول‘ (Tasveer Film Festival) میں اوپننگ نائٹ فلم کے طور پر دکھائی جائے گی۔

تصویر فلم فیسٹیول جنوبی ایشیا کا واحد ایسا فلمی میلہ ہے جہاں فتح حاصل کرنے والی فلم اکیڈمی ایوارڈز (آسکرز) کی دوڑ کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے۔

فیسٹیول کی انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام پیج کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ فلم کی نمائش 15 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ‘تصویر فلم سینٹر’ میں ہوگی۔ فلم کی نمائش سے قبل ریڈ کارپیٹ واک کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ پریمیئر کے بعد ڈائریکٹر اور کاسٹ شائقین کے ساتھ گفتگو کا سیشن پیش کریں گے، جس کے بعد ایک شاندار گالا ڈنر، لائیو میوزک اور ڈی جے نائٹ بھی ہوگی۔

مرکزی کہانی: فلم ’لالے‘ کی کہانی زیبہ (جس کا کردار مامیا شجاعفر نے ادا کیا ہے) کے گرد گھومتی ہے، جسے تین سابقہ منگیتروں کی پراسرار موت کے بعد “منحوس دلہن” کا لقب دے دیا جاتا ہے۔ ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق یہ فلم رشتوں میں چھپے خوف، شرمندگی اور پوشیدہ تشدد کی باریکیوں کا احاطہ کرتی ہے۔

فلم میں مامیا شجاعفر کے ساتھ ‘جوائے لینڈ’ کی راستی فاروق اور ‘چڑیلز’ کی مہر بانو نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ فلم کی خوبصورت دھنیں اور میوزک عبداللہ صدیقی نے ترتیب دیا ہے۔

‘تصویر فلم فیسٹیول’ میں ’لالے‘ کے علاوہ حبیبہ نوشین کی دستاویزی فلم ’دی جمنسٹس آف فشر مین کالونی‘ اور پانچ مختصر پاکستانی فلمیں (فرقلط غر شین کی تسک، کامران فائق کی دی لاسٹ گلانس، بصیر احمد کی خزانہ، علی مہدی کی شیریں اور راویہ رسول کی سائلنس آن سیٹ) بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔

تصویر فیسٹیول میں پاکستانی فلموں کا ہمیشہ زبردست ریکارڈ رہا ہے۔ 2024ء میں فلم ‘وکھری’ نے اس فیسٹیول کا افتتاح کیا تھا جبکہ 2019ء میں احمد علی اکبر کی فلم ‘لال کبوتر’ نے بہترین فیچر فلم کا ‘ارچنا سوئے آڈینس چوائس ایوارڈ’ حاصل کیا تھا۔

امریکہ کے ریاست واشنگٹن میں ہونے والے اس 136 فلموں پر مشتمل میلے میں فلم ’لالے‘ کی اوپننگ نائٹ نمائش پاکستانی سنیما کے لیے ایک اور بڑا عالمی اعزاز ہے۔